براؤزنگ ٹیگ

عرفان منظور بھٹہ

جب اُس نے پُوچھا حال تو ، میں نے کہا ؛ میں ٹھیک ہوں | دکھی اداس شاعری اردو

جب اُس نے پُوچھا حال تو ، میں نے کہا ؛ میں ٹھیک ہوں اُسے بھی میری بات سے ، یہی لگا میں ٹھیک ہوں یہ میرے لوگ حال میرا پُوچھنے کو آئے ہیں میں ٹھیک تو نہیں ہوں پر ، یہی کہا میں ٹھیک ہوں ترے جہان میں کسی کی اب مجھے طلب نہیں میں کہہ رہا…

ہِجر ہے باعثِ آزار نہیں جانتے تھے | غمگین اردو شاعری

ہِجر ہے باعثِ آزار نہیں جانتے تھے بچپنا ٹھیک تھا جب پیار نہیں جانتے تھے مُجھ کو اک بِھیڑ میسر تھی مگر تنہا تھا اور یہ بات مرے یار نہیں جانتے تھے کوئی اپنا تھا جو ہر بات بتاتا تھا اُنہیں میرے بارے میں جو…

تُو مرے ساتھ نہ چل یار گنہگار ہوں میں | گناہ پر اردو شاعری

تُو مرے ساتھ نہ چل یار گنہگار ہوں میں تم سے بولا ہے کئی بار گنہگار ہوں میں میں گنہگارِ محبت ہوں بہت رُسوا ہوں تو ہے چاہت کا خریدار گنہگار ہوں میں مُجھ سے ہو جائے محبت تو بھی چُپ رہنا تم مُجھ سے کرنا نہیں…

دوڑ کر آؤں گا مجھ کو تُو اگر آواز دے | آواز پر شاعری

دوڑ کر آؤں گا مجھ کو تُو اگر آواز دے میرے ہمدم میرے ساتھی چارہ گر آواز دے منزلوں کی چاہ ایسی ہو کہ بس چلتے رہیں حوصلے اتنے قوی ہوں کے سفر آواز دے موت کی دہلیز سے واپس پلٹ سکتا ہوں میں ایک بار اپنا سمجھ کر تُو اگر آواز دے ہر طرف…

تُو یہ مت سوچ کیسا سوچتا ہوں|سوچ پر اشعار

تُو یہ مت سوچ کیسا سوچتا ہوں ترے بارے میں اچھا سوچتا ہوں مہک جاتی ہیں میری ساری سوچیں میں تجھ کو جب بھی اپنا سوچتا ہوں مری بینائی گھٹتی جا رہی ہے کوئی بھیجے گا کرتہ سوچتا ہوں مکمل ہو کے خود آتا ہے مجھ پر میں بس مصرعے کو آدھا…

سر پر اگر ہو دھوپ شجر کاٹتے نہیں | خوبصورت اردو شاعری

سر پر اگر ہو دھوپ شجر کاٹتے نہیں ہاتھوں سے اپنے ؛ اپنا ثمر کاٹتے نہیں ہم کو یہ زندگی کا سَفر کاٹتا ہے اب ہم لوگ زندگی کا سَفر کاٹتے نہیں کرتے ہیں ہر کِسی سے محبت سے گفتگو وَحشت میں بھی ادب کا اثر کاٹتے نہیں جو جِس جگہ بھی چھوڑ…

میرے جان و دل سبھی اُن پر فدا صلی علیٰ | نعت شریف اردو | urdu naat sharif

میرے جان و دل سبھی اُن پر فدا صلی علیٰ میرے آقا  کی حسیں ہر اک ادا صلی علیٰ آپ کی آمد سے جتنے بُت تھے منہ کے بَل گرے ہر طرف بس ایک ہی نعرہ لگا صلی علیٰ نعت کہنا شاعری کے فن میں آتا ہی نہیں نعت تو ہے میرے مولا کی عطا صلی علیٰ درد…

فصیلِ تن سے آگے جا رہا ہوں۔۔۔ میں اِس درپن سے آگے جا رہا ہوں | اردو شاعری

فصیلِ تن سے آگے جا رہا ہوں میں اِس درپن سے آگے جا رہا ہوں تعلق کی مدد لیتا نہیں میں میں اپنے فن سے آگے جا رہا ہوں قدم کے ساتھ روح بھی رقص میں ہے میں اب چھن چھن سے آگے جا رہا ہوں تلاشِ رزق میں حیرت ہے مولا ترے آنگن سے آگے جا رہا…