لب ہلاتے رہو مسکراتے رہو نعرہ ختمِ نبوت لگاتے رہو | ختم نبوت پر زبردست اردو اشعار

poetry on khatm e nabuwat | naat poetry in Urdu text | naat poetry in Urdu two lines

0 51

لب ہلاتے رہو مسکراتے رہو
نعرہ ختمِ نبوت لگاتے رہو

نام پیارے نبی پاک کا لے کے تم
ہونٹ آپس میں اپنے ملاتے رہو

پڑھ کے نغمہ نبی پاک کا دوستو
منکروں کو صدا تم جلاتے رہو

پہلے والوں نے ان کا بگاڑا ہے کیا
آج کے دشمنوں کو بتاتے رہو

سچی باتیں ہیں میرے نبی پاک کی
ان کی باتوں پہ چلتے چلاتے رہو

ان کی سنت پہ چل کر میرے دوستو
اپنی دنیا میں جنت بناتے رہو

نعت کے صدقے ہوگی تیری مغفرت
نعت شہباز لکھ کر سناتے رہو

لب ہلاتے رہو مسکراتے رہو
نعرہ ختمِ نبوت لگاتے رہو

شاعری : شہباز معاویہ

عَلم ختمِ نبوت کا اٹھانا اچھا لگتا ہے| ختم نبوت پر اشعار

ہم ختم نبوت والے ہیں ، پرچار اسی کا کرتے ہیں | ختم نبوت پر اشعار

اے خدا شکر ہے تیرا کہ ہیں نسبت والے پیارے آقا کے ہیں ہم، ختم نبوت والے

khatme nabuwat poetry in urdu | poetry on khatm e nabuwat | naat poetry in Urdu text | naat poetry in Urdu two lines

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.