کرنی ہے گر تجھے تو پیمبر کی بات کر | اردو نعت رسول مقبول

Naat Poetry in Urdu | poetry for naat in urdu | Naat poetry in Urdu two lines

0 26

کرنی ہے گر تجھے تو پیمبر کی بات کر
دونوں جہاں کے سید و سرور کی بات کر

پڑ جائیں ماند شمس و قمر جس کے سامنے
خیر الانام کے رخ انور کی بات کر

محشر میں وہ پلائیں گے اپنے غلا موں کو
اس کوثر اور ساقئ کوثر کی بات کر

امت کے غم میں آنکھ سے بہتا رہا سدا
اس چشم مصطفی کے سمندر کی بات کر

سرمہ ہے میری آنکھ کا انکی یہ خاک پا
سلماں بلال اور ابوذر کی بات کر

آنکھوں کا نور ہے جو دلوں کا سرور ہے
امجد نبی کے گنبد اخضر کی بات کر

کرنی ہے گر تجھے تو پیمبر کی بات کر
دونوں جہاں کے سید و سرور کی بات کر

شاعری : محمد امجد اکبر

ہر اک افق پر ضیائے رحمت کے رنگ چھائے، نبی جب آئے | نعت شریف

Naat Poetry in Urdu | poetry for naat in urdu | Naat poetry in Urdu two lines | Naat text in Urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.