ڈاکٹر محمد اظہر خالدمنقبت

کی ہے آقا سے وفا ، عثمان تیرا شکریہ | حضرت عثمان کی شان میں کلام

کی ہے آقا  سے وفا ، عثمان تیرا شکریہ ہم یہ کہتے ہیں سدا ، عثمان تیرا شکریہ اب تلک بھی شہر طیبہ میں سبھی کے سامنے چل رہی تیری سخا ، عثمان تیرا شکریہ
کی ہے آقا سے وفا ، عثمان تیرا شکریہ | حضرت عثمان کی شان میں کلام

کی ہے آقا سے وفا ، عثمان تیرا شکریہ
ہم یہ کہتے ہیں سدا ، عثمان تیرا شکریہ

اب تلک بھی شہر طیبہ میں سبھی کے سامنے
چل رہی تیری سخا ، عثمان تیرا شکریہ

اپنے قول و فعل سے امت کو پیاری آج تک
تو سکھاتا ہے حیا ، عثمان تیرا شکریہ

تو نبی  جی کا ہے ساتھی جنتوں میں بالیقیں
پیارے آقا  سے سنا ، عثمان تیرا شکریہ

پیارے آقا جی  کی امت کے لئے پیارے غنی
تو نے کنواں بھی دیا ، عثمان تیرا شکریہ

اس جہاں ہے اس جہاں بھی دیکھ لیں گے سارے لوگ
پائے گا رتبہ جدا ، عثمان تیرا شکریہ

تیرے احساں کیسے اظہر سارے لکھ پائے گا یہ
شکریہ بس شکریہ ، عثمان تیرا شکریہ

کی ہے آقا  سے وفا ، عثمان تیرا شکریہ
ہم یہ کہتے ہیں سدا ، عثمان تیرا شکریہ

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

بیعت تھی جان دینے کی اور تھا نبی کا ہاتھ | حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شان میں کلام

manqabat hazrat usman |  manqabat hazrat usman ghani lyrics | manqabat hazrat usman ghani |

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *