جب اُس نے پُوچھا حال تو ، میں نے کہا ؛ میں ٹھیک ہوں | دکھی اداس شاعری اردو
sad poetry urdu | urdu poetry sad 2 lines | sad story about life
جب اُس نے پُوچھا حال تو ، میں نے کہا ؛ میں ٹھیک ہوں
اُسے بھی میری بات سے ، یہی لگا میں ٹھیک ہوں
یہ میرے لوگ حال میرا پُوچھنے کو آئے ہیں
میں ٹھیک تو نہیں ہوں پر ، یہی کہا میں ٹھیک ہوں
ترے جہان میں کسی کی اب مجھے طلب نہیں
میں کہہ رہا ہوں بارہا ، مرے خدا میں ٹھیک ہوں
خُدا کی ذات آج تک ہی ساتھ ساتھ ہے مرے
تُو چاہتا ہے چھوڑنا ، تو چھوڑ جا میں ٹھیک ہوں
قسم خُدا کی بوجھ جب سے ، دوستی کے کم ہوئے
مُجھے نہیں ہے تب سے کوئی مسئلہ ؛؛ میں ٹھیک ہوں
تُجھے بھی اپنی دھڑکنوں کی لاج رکھنی ہوگی اب
تُجھے بھی اب یہ کہنا ہوگا اے دِلا ؛؛ میں ٹھیک ہوں
یہ ٹھیک ہے میں ایک عمر سے نہیں تھا ٹھیک پر
لگی ہے جب سے تیرے شہر کی ہَوا ؛ میں ٹھیک ہوں
جب اُس نے پُوچھا حال تو ، میں نے کہا ؛ میں ٹھیک ہوں
اُسے بھی میری بات سے ، یہی لگا میں ٹھیک ہوں
شاعری: عرفان منظور بھٹہ
محبت کر ہی بیٹھے ہو تو اب مضبوط بھی رہنا۔۔۔! محبت شاعری
If you want to read more Urdu poetry sad please clicck
sad poetry urdu | urdu poetry sad 2 lines | alone sad poetry in urdu 2 lines | sad story about life
Wow, fantastic weblog format! How lengthy
have you been blogging for? you make blogging look easy.
The overall look of your web site is great, as neatly as the content!
You can see similar here sklep online