حضرت ابراہیم علیہ السلام | قربانیوں کی لازوال داستان
خلیل اللہ، جدالانبیاء، دین حنیف پر چلنے والے ایک امت، ایک مسلم اور خدائی معمار کی زندگی کے انمٹ نقوش چند الفاظ کی صورت میں
حضرت ابراہیم علیہ السلام…. زمین پر رب کا بھیجا ہوا معمار، قربانیوں کی لازوال داستان، صبر و شکر کا نقطہ کمال اور پھر اس کے بدلے میں اللہ رب العزت کا اپنے بندے کو خراج تحسین بھی کمال. سب کچھ اللہ رب العزت پر قربان کر دیا… آخرت کے اجر کے علاوہ دنیا کے اندر ہی اللہ رب العزت نے ہر قربانی کا بدلہ عزت شرف اور توقیر کی شکل میں واپس لوٹا دیا. جس نے اللہ رب العزت کو اس وقت پہچانا جب کوئی پہچاننے والا نہیں تھا، اللہ رب العزت نے تا قیامت دین حنیف پر چلنے والوں کی زبانوں پر ان کا نام جاری کر دیا.
لازوال قربانیاں…. باکمال سعادتیں.
میرا رب غروب نہیں ہو سکتا
وہ چھوٹے تھے تو باپ کو بت بناتے دیکھ کر جان گئے کہ یہ انسان کے ہاتھ سے بننے والا…. کبھی خدا نہیں ہو سکتا. باپ سے ٹکر لی. اور حقیقی رب کو پانے کی جدوجہد جاری رکھی. چمکدار ستارے کو دیکھا… مگر دل و دماغ نے قبول نہ کیا. چاند اور پھر سورج کو دیکھ کر بھی رد کر دیا کہ میرا رب غروب نہیں ہو سکتا.
پھر اس کے بعد بادشاہ وقت نمرود سے ٹکر لی۔ نمرود نے آگ میں پھینکا۔ اللہ رب العزت نے اپنے بندے پر آگ ٹھنڈی کر دی۔ اور سلامتی سے وہاں سے نکال لیا۔
بڑے ہو کر رب نے نبوت کا پیغام بھیجا. حقیقت سامنے آ گئی. دل مطمئن ہو گیا لیکن ابھی امتحان باقی تھے. اپنی بیوی بچے کو بے آب و گیاہ وادی میں چھوڑا. نہ پانی نہ چھت. بس ریت اور دھوپ. ایک ٹیلے کے پیچھے چھپ کر رب سے وادی غیر ذی زرعہ کی آبادی اور اس جگہ کی امن کے لئے دعا کی اور شہر لوٹ آئے. بچہ پانی ختم ہونے کے بعد ایڑیاں رگڑتا رہا… ماں دو پہاڑیوں کے درمیان دوڑتی رہی.
تاریخ میں آج تک کسی انسان کی قربانی کو ایسا خراج تحسین پیش نہیں کیا گیا.
اللہ کی رحمت جوش میں آئی. تاقیامت پانی جاری کر دیا.. تا کہ لوگ آب زم زم پیتے وقت دھوپ میں جھلستے معصوم بچے کی کیفیت جان سکیں. تا قیامت دین حنیف پر چلنے والوں کو صفا مروا کے سات چکر لگانے کی سنت جاری کر دی…. تاکہ لوگ ایک ماں کے دل کا درد جان سکیں جس کا بچہ زندگی کی بجائے موت کے قریب ہو اور ماں کی آنکھوں کے سامنے صحرا کے ٹیلوں کے علاوہ کچھ نہ ہو. تاریخ میں آج تک کسی انسان نے اپنے رب کو خوش کرنے کے لیے ایسی قربانی نہیں دی… اور تاریخ میں آج تک کسی انسان کی قربانی کو ایسا خراج تحسین پیش نہیں کیا گیا.
پھر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد بیٹا قربان کرنے کا حکم آیا. خانہ کعبہ جہاں آب زم زم جاری ہونے کے بعد قبیلہ آباد تھا اور جس مقام پر بیٹے کو قربان کرنے کے لیے لے جایا گیا… اگر اس کا درمیانی فاصلہ ماپا جائے تو سمجھ آتی ہے کہ ایک باپ کے دل کے جذبات کیا ہوں گے. آنکھوں پر پٹی… تا کہ اپنی آنکھوں سے اپنی دنیا فنا ہوتی نہ دیکھی جا سکے. اور رب کے حکم کی تعمیل ایسی کہ چھری چلا ہی دی. ایک انسان نے کیا ذبح ہونا تھا… تاقیامت بکرے دنبے ذبح ہونے لگے. تاریخ میں آج تک کسی انسان نے اپنے رب کو خوش کرنے کے لیے ایسی قربانی نہیں دی… اور تاریخ میں آج تک کسی انسان کی قربانی کو ایسا خراج تحسین پیش نہیں کیا گیا.
اے اللہ! حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آل پر پر ایسی سلامتی اور ایسی برکت عطا فرما جیسی تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل کو عطا فرمائی.
ایک بات پھر اللہ کا حکم آیا… میرے لیے زمین پر ایک گھر تعمیر کرو تا کہ لوگ اس کے پاس پہنچ کر میری عبادت کر سکیں. انہوں نے اپنے بیٹے کو ساتھ لیا اور دن رات ایک کر کے بیت اللہ کی تعمیر جاری کی. انہوں نے زمین پر اللہ کا گھر بنایا. اللہ نے ان کے قدموں کے نشان تک محفوظ کر دئیے. تاریخ میں آج تک کسی انسان کی محنت کو اس انداز میں خراج تحسین پیش نہیں کیا گیا.
اور پھر جدالانبیا کو ایسا مقام ملا کہ یہودی عیسائی مسلمان سب ان کا احترام کرتے ہیں. اور اس سے بھی کہیں بڑھ کر یہ کہ مسلمان دن میں پانچ مرتبہ ہر نماز میں اپنے نبی آخرالزماں، رحمتِ دو جہاں، صاحب کوثر، شافی محشر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے دعا مانگتے ہوئے کہتے ہیں کہ اے اللہ! آپ اور آپ کی آل پر پر ایسی سلامتی اور ایسی برکت عطا فرما جیسی تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل کو عطا فرمائی.
قربانیاں دینے اور قربانیوں کی سنت جاری کرنے والے اس خاندان کی زندگی سے ہمیں کئی سبق ملتے ہیں.
کہ قربانی کبھی رائیگاں نہیں جاتی… !
جتنی بڑی قربانی… اتنی زیادہ دنیا و آخرت میں عزت و برکت.
اللہ کی رحمت اس وقت آتی ہے جب اپنے جگر کے ٹکڑے قربان کرنے، ان کی گردن پر چھری چلانے کی ہمت اپنا کام دکھاتی ہے.
آتش نمرود تب ٹھنڈی ہوتی ہے اور تب انداز گلستاں پیدا کرتی ہے جب دل میں براہیم جیسا ایماں موجود ہو.
تحریر :سلیم اللہ صفدر
اگر آپ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حالات زندگی نظم کی صورت میں پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
Wow, superb weblog structure! How lengthy have you
ever been running a blog for? you made running a blog
glance easy. The full glance of your web site is wonderful, as neatly as the content material!
You can see similar: sklep internetowy and here dobry sklep
It is truly a nice and helpful piece of info. I’m satisfied that you simply
shared this helpful information with us.
Please stay us informed like this. Thanks for sharing.
I saw similar here: najlepszy sklep and also here: sklep internetowy
Hi, I think your blog might be having browser compatibility
issues. When I look at your blog in Firefox, it looks fine but when opening in Internet Explorer,
it has some overlapping. I just wanted to give you a quick
heads up! Other then that, excellent blog! I saw similar
here: Najlepszy sklep
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.
Hello! Do you know if they make any plugins to assist with SEO?
I’m trying to get my website to rank for some targeted keywords but
I’m not seeing very good results. If you know of any please share.
Kudos! I saw similar article here: Backlink
Portfolio