دل کی دنیا ویران کر بیٹھے
جب غلط تم بھی دھیان کر بیٹھے
جس سے مائل ہوئے ہیں شر کی طرف
کیسی غفلت جوان کر بیٹھے ؟
یاد ہے مقصد حیات جنہیں
منزلیں وہ آسان کر بیٹھے
جن کو اسلام کی سمجھ آئی
سارے جگ میں بیان کر بیٹھے
ذکر رب ہی غذا بنی ان کی
نقش دل پر نشان کر بیٹھے
لے کے اسلام پہنچے دنیا میں
فتح سارا جہان کر بیٹھے
میری عرضی سنی ہے یہ اظہر ؟
خود کو تم کامران کر بیٹھے ؟
دل کی دنیا ویران کر بیٹھے
جب غلط تم بھی دھیان کر بیٹھے
محفل میں اجالا ہو ایسا تیرے آنے سے | انسانی روئیے پر خوبصورت اردو کلام
Best Islamic poetry in Urdu | islamic poetry in Urdu 2 lines | Islamic poetry in Urdu | Poetry in urdu attitude | Urdu Poetry attitude