بن کے آئے اس جہاں رہبر ، امام الانبیاء | نعت شریف | Naat poetry in Urdu two lines text
naat poetry in urdu two lines | naat poetry in urdu text | 2 line poetry for naat in urdu text
بن کے آئے اس جہاں رہبر ، امام الانبیاء
میرے آقا اور ہیں سرور ، امام الانبیاء
وہ سراپا نور ہیں لیکن بشر ہیں بالیقیں
وہ منور اور ہیں انور ، امام الانبیاء
حسن میں ان کا کوئی ثانی نہیں جگ میں کہیں
پیارے دلکش اور ہیں دلبر ، امام الانبیاء
جن کے بارے میں خدا نے خود ہی قرآں میں کہا
خلق کے وہ اعلی اک پیکر ، امام الانبیاء
خوں کے پیاسوں کو بھی معافی کا وہ مژدہ دے رہے
درگزر کا وہ بنے مظہر ، امام الانبیاء
رتبہ ان کا ہے جدا سب سے بڑا بعد از خدا
بعد رب کے آپ ہیں برتر ، امام الانبیاء
ان کی رحمت بے بہا ہے ان کی رحمت تو بتا
نعت لکھ تو بھی ارے اظہر ، امام الانبیاء
بن کے آئے اس جہاں رہبر ، امام الانبیاء
میرے آقا اور ہیں سرور ، امام الانبیاء
شاعری : ڈاکٹر محمد اظہر خالد
ہے مدینے کا سماں چاروں طرف نور کی ہے کہکشاں چاروں طرف | نعت رسول مقبول
حوض کوثر پہ حال کیا ہو گا جب نبی جی سے سامنا ہو گا | حوض کوثر پر نعتیہ اشعار
If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click
naat poetry in urdu two lines | naat poetry in urdu text | 2 line poetry for naat in urdu text |