اے غافل نہ غفلت میں یوں دن گزارو اگر موت آئے تو پھر کیا کروگے؟ | موت پر اشعار
poetry on death in urdu | Death poetry in Urdu 2 lines text | urdu poetry death | heart touching death poetry in urdu text
اے غافل نہ غفلت میں یوں دن گزارو اگر موت آئے تو پھر کیا کروگے؟
اسی سرکشی میں نہ اب خود کو مارو اگر موت آئے تو پھر کیا کروگے؟
یہ مچھر کا پر ہے، یہ مکڑی کا جالا، یہ دھوکے کا گھر ہے، نہیں کام والا
یہ دنیا ہے فانی، خدا کو پکارو اگر موت آئے تو پھر کیا کروگے؟
اے دنیا کے عاشق! اے دولت کے کھوجی! نہیں زندگی کا یہ مقصد نہیں ہے
ابھی زندگی کو خدارا سنوارو اگر موت آئے تو پھر کیا کروگے؟
یہ لذت خیالی، یہ دولت خیالی، یہ عزت خیالی، یہ شہرت خیالی
نگاہوں سے اپنی یہ پردے اتارو اگر موت آئے تو پھر کیا کروگے؟
اے "ہمدرد” عقبٰی کی کچھ فکر کرلو، ذرا دل کو رب کی محبت سے بھرلو
ہے موقع یہاں پر رَوِش کو نکھارو اگر موت آئے تو پھر کیا کروگے؟
اے غافل نہ غفلت میں یوں دن گزارو اگر موت آئے تو پھر کیا کروگے؟
اسی سرکشی میں نہ اب خود کو مارو اگر موت آئے تو پھر کیا کروگے؟
شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد
میں کرتا ہوں توبہ اے میرے خدایا، میں پھر لوٹ آیا | دعائیہ اردو شاعری
اگر آپ مزید فکر آخرت پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
poetry on death in urdu | Death poetry in Urdu 2 lines text | urdu poetry death | heart touching death poetry in urdu text
Wow, fantastic weblog format! How long have you been blogging
for? you made blogging look easy. The entire glance of your web site is magnificent, let alone the content material!
You can see similar here sklep online