اچھے برے کی خیر ہے کہتے رہا کرو | اردو غزلیہ شاعری |Urdu Poetry Ghazal
best urdu ghazal | Amazing Urdu poetry | Urdu poetry 2 lines
اچھے برے کی خیر ہے کہتے رہا کرو
لیکن ہمارے سامنے بیٹھے رہا کرو
لگتی ہے آگ جس کو لگے تم کو اس سے کیا
اے دوست بات بات پہ ہنستے رہا کرو
احساس ہونے لگتا ہے اپنا بھی کوئی ہے
سو تم کسی بہانے سے لڑتے رہا کرو
تکلیف تم کو آئے نہ کوئی بھی اس لئے
تم ایک دو قدم ذرا پیچھے رہا کرو
تم پر بری نظر نہ پڑے اس لئے پلیز
لوگوں کے سامنے ذرا گندے رہا کرو
پھرتے نہیں ہیں بات سے او دل فریب حسن
جو کچھ ہو اپنی بات پہ پکے رہا کرو
تحسین پیار کا یہ تقاضا ہے اولین
محبوب جیسے کہتا ہے ویسے رہا کرو
اچھے برے کی خیر ہے کہتے رہا کرو
لیکن ہمارے سامنے بیٹھے رہا کرو
جب رویوں میں بدلاؤ آنے لگا | اداس اردو شاعری | Sad Poetry Sms In Urdu Writing
اگر آپ مزید ادس اردو شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
Urdu Poetry Ghazal |Urdu Ghazal |Younus Tahseen |Urdu Poetry |Urdu Poetry Text | Amazing Urdu poetry | Urdu poetry 2 lines