جن دلوں پر انا کے تالے ہیں کب کسی کے وہ ہونے والے ہیں | attitude poetry in urdu 2 lines text

poetry in urdu 2 lines attitude | attitude poetry in urdu

0 8

جن دلوں پر انا کے تالے ہیں
کب کسی کے وہ ہونے والے ہیں

تھی خبر ہم کو یار ڈس لیں گے
پھر بھی وہ ناگ ہم نے پالے ہیں

جس کو دنیا سمجھ رہی ہے سخن
میری تاریخ کے حوالے ہیں

ناز ہم کیا اٹھائیں گے ان کے
جان کے جب ہمیں ہی لالے ہیں

جن کے دم سے تھی آبروۓ بشر
ہم نے زیور وہ بیچ ڈالے ہیں

کہہ رہی ہے یہ گردشِ دوراں
سارے رشتے بکھرنے والے ہیں

وقت بھی چال چل گیا "بابر”
اور یاروں نے عیب اچھالے ہیں

جن دلوں پر انا کے تالے ہیں
کب کسی کے وہ ہونے والے ہیں

شاعری : بابر علی برق

محفل میں اجالا ہو ایسا تیرے آنے سے | انسانی روئیے پر خوبصورت اردو کلام

کیا کروں ترک ِ تعلق بھی تو حل کوئی نہیں ۔۔۔۔ کر تو لوں ، پھر یہی کہتا ہوں کہ چل کوئی نہیں

If you want to read more poetry about attitude please check

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.