سنجیدگی بھی لازمی ہے دل لگی کے بعد| خوبصورت اردو غزل |Urdu Poetry Ghazal

urdu poetry text | urdu poetry ghazal sad | urdu ghazal lyrics

0 44

سنجیدگی بھی لازمی ہے دل لگی کے بعد
آتی ہے موت جیسے ہمیں زندگی کے بعد

سورج اگے گا دن کا شبِ تیرگی کے بعد
ہوگا اندھیرا شام کو پھر روشنی کے بعد

منصوبہ کرکے جتنے بسائے گئے ہیں شہر
انمیں ہے چوڑا راستہ سکڑی گلی کے بعد

اللہ کے کرم سے سبھی غم ہوئے ہیں دور
اب اور چاہیئے گا تمہیں کیا خوشی کے بعد

بچپن کے پیار کا بھی جوانی میں عقد ہو
ڈالی پہ پھول بنتا ہے اکثر کلی کے بعد

کیا کیا خیال لوگوں کے ذہنوں میں آئیں گے
کرتے رہے جو بات کسی سے کسی کے بعد

کرناہے جو بھی کرلو گنوائے بغیر وقت
کیا ہو، پتہ نہیں ہے ہمیں پل گھڑی کے بعد

آنا تھا جنکو پہلے پہل بزم میں اے،ناز
تشریف لا رہے ہیں وہ مہماں سبھی کے بعد

سنجیدگی بھی لازمی ہے دل لگی کے بعد
آتی ہے موت جیسے ہمیں زندگی کے بعد

شاعری : الیاس ناز

در ہمیشہ کھلا ہوا رکھنا جاری ملنے کا سلسلہ رکھنا | خوبصورت اردو اشعار

تُو مصروفِ زمانہ ہے تجھے ہم یاد کیا آئیں| دوستی پر شاعری

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

urdu poetry text | urdu poetry ghazal sad | urdu ghazal lyrics | ghazal lyrics in urdu |Amazing urdu poetry |

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.