وحشتوں کا علاج ممکن ہے …. ہو اگر دید آج ممکن ہے | خوبصورت اردو شاعری
وحشتوں کا علاج ممکن ہے
ہو اگر دید آج ممکن ہے
میں محبت کے واسطے حاضر
آپ کا مجھ پہ راج ممکن ہے
شاہزادی غلام کو چاہے !!!
یہ حسیں امتزاج ممکن ہے ؟!
تھک چکا ہو جو دل محبت سے
ایسے دل کا مساج ممکن ہے ؟
بیٹیاں پاسکیں محبت کو
کوئی ایسا رواج ممکن ہے ؟
جو محبت نہ پا سکے اپنی
اور رہے خوش مزاج ۔۔۔ ممکن ہے ؟
گر نظامِ حضور ﷺ نافذ ہو
خوبصورت سماج ممکن ہے
وحشتوں کا علاج ممکن ہے
ہو اگر دید آج ممکن ہے
اگر آپ اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
مرتے جاتے ہیں سب کہانی میں ۔۔۔۔تیرا کردار کم نہیں ہوتا