زندگی فرعون جیسی موت موسیٰ سی ملے | خوبصورت اسلامی اشعار

best islamic poetry in urdu | islamic poetry in urdu 2 lines

0 6

زندگی فرعون جیسی موت موسیٰ سی ملے
بدنگاہی کرکے چاہیں نورِ تقوی بھی ملے

جھوٹ و غیبت، بغض و تہمت چھوڑنا ہرگز نہیں
کام دوزخ کے مگر چاہت ہے جنت ہی ملے

بارشوں سے خوف بھی ہے بھیگنے کا شوق بھی
دو قدم گھر سے نہ نکلیں،  سمت منزل کی ملے

فاسقانہ زندگی سے خوش ہیں لیکن آرزو
بِن دعا ہر ایک شے رب سے ہمیں جلدی ملے

کھائیں بائیں ہاتھ سے خواہش ہے دائیں ہاتھ میں
حشر کے دن نامہءِ اعمال کی پرچی ملے

خوش فہم لوگوں کی ہُدہُد! ہیں تمنائیں الگ
بندگی سے دور لیکن زندگی اچھی ملے

زندگی فرعون جیسی موت موسیٰ سی ملے
بدنگاہی کرکے چاہیں نورِ تقوی بھی ملے

شاعری: ہدہد الہ آبادی

خود سے الجھ رہا ہوں مجھے چھوڑ دیجئے

بکھر گیا ہوں دوبارہ سِمٹ نہیں سکتا | اداس شاعری اردو 

best islamic poetry in urdu | islamic poetry in urdu|  islamic poetry in urdu 2 lines

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.