وہ علم و عرفان سے منور | مفتی مبشر احمد ربانی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتی ایک نظم

Urdu Poem about Mufti Mubashir Ahmad Rabbani Sahb

0 34

وہ علم و عرفان سے منور
وہ تقوی و عجز کا سمندر
وہ رب کی جنت کے خود مسافر
مگر بھٹکتے ہوؤں کے رہبر
علم کی پاکیزگی سے روشن
عمل کی خوشبو سے وہ معطر
سخن شناور، دلیل برتر
رفیق ِ ایماں، خطیبِ منبر
جری محقق، حسیں مبصر
عظیم ناصح ، قوی مدبر

مبشر احمد ربانی صاحب

 

قرآن، توحید ِ باری تعالیٰ
حدیث نبوی، رجال و فقہ
ہر اک سبق اس طرح سکھایا
ہر ایک دل میں ایماں بٹھایا
اگرچہ صحراؤں کا سماں تھا
مگر تھا کردار پھول جیسا
تھی شرک و بدعت کہ دھول و صرصر
وہ پھول کا جس نے رنگ اڑایا
مگر وہ علم و ایماں کی خوشبو
کہ دشت کو اک چمن بنایا

 

مبشر احمد ربانی صاحب

ہر ایک دل میں سمانے والے
ہر ایک پل مسکرانے والے
پیغام رب کا بتانے والے
حدیث نبوی سنانے والے
سلف کی راہ جگمگانے والے
توحید و سنت سکھانے والے
جگر کا خوں دے کے اس چمن کی
روش روش کو سجانے والے
یہ زخم ہاتھوں پہ کھا کے صفدر
ہر ایک کانٹا ہٹانے والے

مبشر احمد ربانی صاحب

شاعری :سلیم اللہ صفدر 

مبشر احمد ربانی صاحب | علم کا ایک ستارہ جو کہکشاں سے جا ملا

یہ دینی مدارس ہیں پاکیزہ گھر | مدارس پر اشعار | اسلامی شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.