مصطفی آئے تو ہو گئی روشنی
ہر نگر روشنی ہر گلی روشنی
یوں تو لائے تھے سارے نبی روشنی
آپ لائے مگر آخری روشنی
انکے چہرے کے انوار سے لی گئی
چاند کی چاندنی شمس کی روشنی
در بہ در مدحت سرکار سناتا ہوا میں
اپنی بخشش کا ہوں سامان بناتا ہوا میں
دم بہ دم لفظ عطا کرتا ہوا ربِّ کریم
شعر در شعر انہیں نعت بناتا ہوا میں
آپ ہیں مسندِ محمود پہ جلوہ افروز
اور غلاموں میں کھڑا نام لکھاتا ہوا میں
آپ رحمت سے مری…
یہ ہم سے مت پوچھیے کہ آقا نے کیا دیا ہے
جو ہم نہیں جانتے تھے وہ سب سکھا دیا ہے
شبِ جہالت کے ہر نشاں کو مٹا دیا ہے
جہاں کو وحدت کے نور سے جگمگا دیا ہے
حضور نے خود عمل یہ کرکے دکھا دیا ہے
کہ فرق نوعِ بشر کو یکسر مٹا دیا ہے
بھٹک…
ہم نے دل جان سے آقا سے محبت کی ہے
لازمی اپنے لئے ان کی ہی سیرت کی ہے
پیارے اللہ نے نوازا ہے قلم اور سخن
شکر ربی کہ نبی پاک کی مدحت کی ہے
پیارے آقا کے صحابہ ہیں دلارے ہم کو
ہم نے اصحاب نبی پاک سے الفت کی ہے
اپنے محبوب کی مدحت کا…