شہرِ آقا میں جانا عطا ہو خدا | دعائیہ کلام
شہرِ آقا میں جانا عطا ہو خدا
سجدہِ پنجگانہ عطا ہو خدا
سید الانبیاءؐ کی محبت لئے
غافلوں کو جگانا عطا ہو خدا
سبز گنبد کے سائے تلے با رہا
اپنے سر کو جُھکانا عطا ہو خدا
شہرِ خیرالوریٰؐ ہے ادب سے چلو
خود کو بس یہ بتانا عطا ہو خدا…