براؤزنگ ٹیگ

ڈاکٹر محمد اظہر خالد

فانی دنیا سے دل نہ لگانا اس کو دل میں کبھی نہ بسانا | خوبصورت اردو شاعری

فانی دنیا سے دل نہ لگانا اس کو دل میں کبھی نہ بسانا تو یہاں پر ہمیشہ نہیں ہے یہ ترا عارضی ہے ٹھکانہ تو اسے غفلتوں میں گنوا مت قیمتی زندگی کا زمانہ دل کی دنیا کو آباد رکھنا رب کے قرآں سے اس کو جگانا رب کو راضی کیا زندگی میں…

طیبہ کی آ رہی ہے بہت یاد آج کل | نعت شریف

طیبہ کی آ رہی ہے بہت یاد آج کل ہونٹوں پہ حاضری کی ہے فریاد آج کل دل میں سمائی طیبہ کی شام و سحر حسیں سوچوں میں چل رہی ہے وہی باد آج کل اللہ کے حبیب  کی نعتیں عطا ہوئیں رہتا ہوں اس لئے میں یہاں شاد آج کل رب کے کرم سے ان  کی میں…

تو رہا قبلہ ہمارا  تری عظمت ہے بہت | مسجد اقصی پر اشعار

تو رہا قبلہ ہمارا  تری عظمت ہے بہت ذکر قرآں میں ہے پایا تری برکت ہے بہت تیرے آنگن میں ملے رب کے پیغمبر سارے ہم کو معلوم ہے اقصی تری حرمت ہے بہت راہ تکتے تھے نبی سارے مرے آقا ﷺ کی ہم نے مانا ہے یہ اقصی تری ثروت ہے بہت لفظ سبحان…

دنیا سے جا رہے ہیں انسان دھیرے دھیرے | فکر آخرت پر کلام

دنیا سے جا رہے ہیں انسان دھیرے دھیرے ڈیرے ہوئے ہین سب کے ویران دھیرے دھیرے کیسے تھے شان والے کیسے تھے جان والے سب کھو رہے ہیں اپنی پہچان دھیرے دھیرے اللہ کو ہے بھلایا اس کے حبیب  کو بھی غفلت میں جا رہے ہیں نادان دھیرے دھیرے شہر…

کچھ ایسا میں بھی کہوں دل کے پار ہو جائے

کچھ ایسا میں بھی کہوں دل کے پار ہو جائے سنے کوئی تو اسے رب سے پیار ہو جائے تڑپ اٹھے میرے کہنے سے اس کے دل کی زمیں خدا کے عشق میں وہ اشکبار ہو جائے پڑھے جو غم میں, دلاسہ بھی اس کو مل جائے خوشی مناتے کوئی سوگوار ہو جائے ابھارے اس…

پیارے رسول پاک کی ہے ذات بے مثال | نعت شریف

پیارے رسول پاک کی ہے ذات بے مثال وہ خود بھی بے مثال، ہر اک بات بے مثال پیارے حضور  پاک کی سیرت کو دیکھ لو دن ان  کے بے مثال ہیں، ہر رات بے مثال ان  کی ہی زندگی ہے نمونہ یہ جان لو آقا نے سب گزارے ہیں اوقات…

شہر نبی میں آکر ، حسرت کو بھول جاؤ | نعت شریف

شہر نبی میں آکر ، حسرت کو بھول جاؤ ناداری اپنی کو بھی ، غربت کو بھول جاؤ دنیا کے سب تماشے , عشرت کو بھول جاؤ دنیا میں دل لگی اور ، رغبت کو بھول جاؤ پیارے نبی  کی سنت ، پر ہی عمل کرو تم آسانیاں سبھی ہیں ، عسرت کو بھول جاؤ گر…

نبی کی آنکھ کے تارے حسین زندہ ہیں

نبی کی آنکھ کے تارے حسین زندہ ہیں جو مومنوں کے ہیں پیارے ، حسین زندہ ہیں وہ ایسے جن پہ شہادت بھی ناز کرتی ہے وہ کربلا کے دلارے ، حسین زندہ ہیں وہ پیارے نانا  کے دیں کو بچانے کی خاطر چلے خدا کے سہارے ، حسین زندہ ہیں نبی  کے پیارے…

میرا دل یاد طیبہ میں تازہ ہوا | نعت شریف

میرا دل یاد طیبہ میں تازہ ہوا اس میں عشق نبی  ہے سمایا ہوا دل میں عشق نبی کی لگی ہے لگن فانی دنیا سے اس کو بچایا ہوا جیسے ہی آقا  تشریف لائے یہاں سارے عالم پہ رحمت کا سایہ ہوا جو حقیقت میں ان  سے وفائیں کرے ان  کا عاشق جہاں پر…