رسول پاک کے ساتھی صحابہ خوبصورت ہیں
وہ راہ حق کے سب راہی ، صحابہ خوبصورت ہیں
رضائے رب ملی سب کو یقینا میرا ایماں ہے
مہاجر ہوں یا انصاری ، صحابہ خوبصورت ہیں
بہاریں، پھول، خوشبوئیں، فضائیں، بھول جاتا ہوں
وہ جب بھی پاس آ جائے انائیں بھول جاتا ہوں
معافی مانگ لے کوئی یا کوئی گھر میں آ جائے
مَحبّت میں ہوئی ساری خطائیں بھول جاتا ہوں
قدم جما کر دکھاؤں گا میں، یہ سر اٹھا کر دکھاؤں گا میں
سسکتی انسانیت کے درد اور غم کو اک دن مٹاؤں گا میں
نہ بھیک مانگوں گا میں کسی سے، نہ دن گزاروں گا بے بسی سے
خود اپنے ہاتھوں کما کے کھاؤں گا اور سب کو کھلاؤں گا میں
نہیں رکھوں گا…
جو کرتا ہے شہ دیں کی اطاعت زندگانی میں
وہی ہے کامیابی میں وہی ہے کامرانی میں
رسول اللہ کی ناموس پر قربان ہوتا ہے
کوئی بچپن میں کوئی پیری میں کوئی جوانی میں
یہی دنیا تھی جو جنت کا نقشہ پیش کرتی تھی
نبی کی حکمرانی میں نبی کی راج…