مرے نبی کے ہیں گہر عمرؓ علیؓ معاویہؓ|شان صحابہ پر اشعار

best urdu islamic poetry

0 92

مرے نبی کے ہیں گہر عمرؓ علیؓ معاویہؓ
عدو کے دل پہ ہیں شَرَر عمر علی معاویہ

مجاہدینِ مصطفیٰ عَلم اٹھائے چل دئیے
عدو کے صف شکن نَڈر عمر علی معاویہ

امام پیر رہنما ہیں مومنوں کی جان و دِل
حسنؓ حسیںؓ کے راہبر عمر علی معاویہ

وہ جانثارِ مصطفیﷺ ہیں باہمی مَحبتیں
عدو کے واسطے ضَرر عمر علی معاویہ

جِگر میں ہیں بَسی ہوئیں اِنہی کی اُلفتیں سَدا
یہ کہہ رہا ہے ہر بَشر عمر علی معاویہ

شکست دی ہے کفر کو نہ ڈگمگائے جنگ میں
بنے تھے وار پُر اَثر عمر علی معاویہ

اِنہی کا ذکر تاابد جَلا رہا ہے کفر کو
ہیں ضرب قلبِ کفر پر عمر علی معاویہ

سُنو یہ قولِ ہاشمی نبی کے نورِ عین ہیں
نُجوم یہ نبی قَمر عمر علی معاویہ

مرے نبی کے ہیں گہر عمرؓ علیؓ معاویہؓ
عدو کے دل پہ ہیں شَرَر عمر علی معاویہ

شاعری:۔ سید محمود شاہ

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

مرے پیارے رسول اللّٰہ پر میں نعت کہتا ہوں | نعت رسول مقبول

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.