میرے دل کی طلب رب کا ہوجاؤں میں|رب کی محبت میں اشعار
hamd bari tala in urdu written
میرے دل کی طلب رب کا ہوجاؤں میں
جستجو روز و شب رب کا ہوجاؤں میں
موت بَر حق ہے انکار ممکن نہیں
موت آجائے تب رب کا ہوجاؤں میں
میرے حق میں دعا گو رہو دوستو
آرزو ہے یہ اب رب کا ہوجاؤں میں
قلب بے چین پر آج ہی اوڑھ لوں
فکرِ اُمی لقب رب کا ہوجاؤں میں
مجھ پہ امیدِ رحمت کا غلبہ رہے
یا کہ خوفِ غضب رب کا ہوجاؤں میں
رابطے، گفتگو، دل لگی، دوستی
چھوڑ کر سب کا سب رب کا ہوجاؤں میں
میرے دل کی طلب رب کا ہوجاؤں میں
جستجو روز و شب رب کا ہوجاؤں میں
شاعری: ہدہد الہ آبادی
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھا کرو نیک بننے کی کوشش ہمیشہ کرو|نیکی پر اشعار