میں بہت دنوں سے اداس ہوں تو مری اداسی کو دور کر | دعائیہ اشعار | dua poetry in urdu

dua poetry in urdu 2 lines | dua poetry | heart touching sad poetry in urdu

0 30

میں بہت دنوں سے اداس ہوں تو مری اداسی کو دور کر
اے مرے خدا تو کرم یہ کر مری ظلمتوں کو بھی نور کر

مرا دل یہ ٹوٹا ہوا ہے اب مری آنکھ بھی ہے برس رہی
مرے دل کو بھی تو سکون دے مری آنکھ میں بھی سرور کر

تو قبول کر لے مجھے سدا مجھے دین ہی کے لئے پھرا
مرے حق میں بھی اے مرے خدا یہی فیصلہ تو ضرور کر

میں سوالی ہر جا ترا رہوں میں بھکاری جگ میں ترا رہوں
مجھے شرک سے تو سدا بچا اے خدا عطا یہ شعور کر

مجھے بندگی بھی عطا ہو اب مجھے عاجزی بھی عطا ہو اب
میں ترے ہی در پہ جھکا رہوں تو ہی دور میرا غرور کر

میں تری ہی راہ پہ چل رہا میں دعائیں تجھ سے ہوں کر رہا
مری جان کو بھی قبول کر مرے دل میں حق کو ظہور کر

ترا عاصی بندہ یہ اظہر اب اے خدا دعائیں ہے کر رہا
تری راہ میں میں شہید ہوں مری قبر شہر حضور کر

میں بہت دنوں سے اداس ہوں تو مری اداسی کو دور کر
اے مرے خدا تو کرم یہ کر مری ظلمتوں کو بھی نور کر

شاعری : ڈاکٹر محمد اظہر خالد

غموں کے گرداب میں گِھرا ہوں، مجھے بچا لے | دعائیہ اشعار

کہکشاؤں کے خدا سن لے میری سرگوشیاں | غمگین دل کی دعائیہ شاعری

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more dua poetry in urdu please check

dua poetry in urdu 2 lines | dua poetry | heart touching sad poetry in urdu | heart touching poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.