جہاں یہ دیکھ لے ہم سر اٹھا کے جیتے ہیں | attitude poetry in urdu 2 lines text

poetry in urdu 2 lines attitude | attitude poetry in urdu

0 0

جہاں یہ دیکھ لے ہم سر اٹھا کے جیتے ہیں
دلوں میں شوقِ شہادت جگا کے جیتے ہیں

بے حیثیت ہے ہماری نظر میں یہ دنیا
نبی کے عشق کا سرمہ لگا کے جیتے ہیں

فریبِ ذلت و رسوائی میں نہیں آتے
جہانِ کفر کو آنکھیں دِکھا کے جیتے ہیں

ہمیں خبر ہے جو انجام باطلوں کا ہوا
کلامِ رب کو دلوں میں سجا کے جیتے ہیں

ہمارے بارے میں دشمن بھی کہتے پھرتے ہیں
ارے یہ جان ہتھیلی پہ لا کے جیتے ہیں

ہمیں یہ جوش صحابہ کی زندگی سے ملا
تبھی تو موت کو دل میں بسا کے جیتے ہیں

جہاں یہ دیکھ لے ہم سر اٹھا کے جیتے ہیں
دلوں میں شوقِ شہادت جگا کے جیتے ہیں

شاعری :ہدہد الہ آبادی

میرے دل کی طلب رب کا ہوجاؤں میں|رب کی محبت میں اشعار

قران پاک ہمیں روشنی دکھاتا ہے 

poetry in urdu 2 lines attitude | attitude poetry in urdu

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.