ہم ہیں دنیا سے بیزار سادہ صفت ہم سے عشق و محبت نہ فرمائیے | غمگین اردو شاعری
sad poetry sms in urdu 2 lines text messages| heart broken poetry in urdu | sad poetry text in urdu |
ہم ہیں دنیا سے بیزار سادہ صفت
ہم سے عشق و محبت نہ فرمائیے
جن کی خوشبو ہمارا سکوں چھین لے
ایسے پھولوں کو پانی نہ پہنچائیے
ساتھ چلنے کا وعدہ جو تم نے کیا
اپنے وعدے کو دلبر نبھا کر دکھا
ورنہ وعدوں سے اپنے مکر جائیے
اس طرح جھوٹی قسمیں نہ پھر کھائیے
ہم سے چہرہ چھپانے کی کیا ہے وجہ
ناز و نخرے تمہارے سب اپنی جگہ
اس قدر دیکھو ہم سے نہ شرمائیے
اک جھلک اپنے چہرے کی دکھلائیے
دور ہیں جب تلک دلنشیں تم سے ہم
ایسے ممکن نہیں ہے مداوائے غم
میرے زخموں پہ مرہم لگانے کبھی
میرے کوچے میں تشریف بھی لائیے
تم نے کر کے مجھے اپنے دل سے جدا
مجھ پہ برپا قیامت کا منظر کیا
اب مری بے بسی پے مرے دلربا
دل ہی دل میں خدارا نہ مسکائیے
میرے کاندھوں کو اب تم سہارا نہ دو
زینؔ ہر گز یہ احساں نہ ہم پر کرو
ہم سے دوری ذرا اب بڑھا لیجئے
زندگی سے بھی میری نکل جائیے
ہم ہیں دنیا سے بیزار سادہ صفت
ہم سے عشق و محبت نہ فرمائیے
جن کی خوشبو ہمارا سکوں چھین لے
ایسے پھولوں کو پانی نہ پہنچائیے
شاعری: زین العابدین ذُوالقُروح
اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read more sad poetry in Urdu please check
sad poetry sms in urdu 2 lines text messages | sad poetry text in urdu | heart broken poetry in urdu|