ہونٹوں پہ میرے ہر دم کچھ خاص ترانے ہیں| شان صحابہ پر کلام

Urdu poetry manqabat | islamic poems urdu | islamic poetry | Urdu poetry text

0 30

ہونٹوں پہ میرے ہر دم کچھ خاص ترانے ہیں
کچھ اور نہیں ہم دم بخشش کے بہانے ہیں

ہو جائے ہمارا بھی انجام کچھ ایسا ہی
کہہ دیں ہاں سبھی چھوڑو یہ سب تو دیوانے ہیں

اللّٰہ کا کرم ہے یہ مقبول دعائیں ہیں
کیا خوب ہاں قسمت میں یہ میرے ترانے ہیں

کیا خوب ہیں لشکر جو میدان میں اترے ہیں
اِک وہ ہی نہیں تھا بس سب اُن کے زمانے ہیں

قرآن کی باتیں ہیں معیار صحابہ ہیں
نا ہی یہ کہانی ہے نا کوئی فسانے ہیں

سوئے ہیں ابھی بھی جو روضے کی فضاؤں میں
کیا خوب محمد کے یاروں کے ٹھکانے ہیں

دل ہے کہ سنور جاؤں فکروں میں صحابہ کی
اظہر کی دعاؤں میں ارمان پرانے ہیں

مل جائے شہادت بھی اللّٰہ کے رستے میں
اظہر کی نگاہوں میں یہ خواب سہانے ہیں

ہونٹوں پہ میرے ہر دم کچھ خاص ترانے ہیں
کچھ اور نہیں ہم دم بخشش کے بہانے ہیں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

صحابہ پاک کی الفت میں سرخرو ہونا | شان صحابہ پر کلام

صحابہ سے جو بدگماں کررہے ہیں| شان صحابہ پر اشعار | Urdu Poetry Islamic

If you want to read more Islamic poems urdu about Sahabah please click

Urdu poetry manqabat | islamic poems urdu | islamic poetry | Urdu poetry text

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.