ہے آج ہوا دین سے کیوں دور مسلمان | اردو اسلامی اشعار | islamic poetry in urdu

Urdu poetry about Islam | islamic shero shayari

0 30

ہے آج ہوا دین سے کیوں دور مسلمان
ہے آج بھلا کیوں نہیں سینوں میں وہ ایمان

 

کم ہو گئی مسجد سے وہ اذکار و تلاوت
ہر فرد موبائل میں ہوا محوِ ریاضت
اللہ کو بھلا دینے کا کیسا ہے یہ سامان

 

سینوں میں لئے بغض و عداوت کے یہ طوفان
ہو پائے نہیں سارے مسلماں کبھی یکجان
تنکوں کی طرح آج ہیں کل تک تھے جو چٹان

 

ہر سمت فحاشی ہے ہر اک دل میں ہے شیطان
نظروں سے حیا ختم ہوئی دور ہے قرآن
کیوں یاد نہیں آج ہمیں رب کے وہ فرمان

 

جو رب کی مدد کے تھے طلبگار کہاں ہیں؟
جو رشک ملائیک تھے وہ کردار کہاں ہیں؟
وہ آنکھوں کی ٹھنڈک وہ دلوں کے تھے جو سلطان

 

اے رب وہ عطا کر دے ہمیں دیں سے محبت
مل جائے ہمیں پھر سے وہ اسلام کی عظمت
صفدر بھی کرے جان یہ اسلام پہ قربان

ہے آج ہوا دین سے کیوں دور مسلمان
ہے آج بھلا کیوں نہیں سینوں میں وہ ایمان

شاعری :سلیم اللہ صفدر 

وہ دن ہیں یاد جب سارے جہاں کے پاسباں ہم تھے | امت مسلمہ کےشنہری دور پر ایک نظم

آؤ بچو سناؤں کہانی تمہیں | قصہ حضرت موسی و ہارون نظم کی صورت میں

If you want to read more Islamic poetry in Urdu please visit

islamic shero shayari | poetry on islam in urdu | islamic poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.