میری بے کار محبت کو یہ اعزاز ملا ۔۔۔ دیکھ لیتا ہوں ترے عکس میں تصویر اپنی
ایم راقم نقشبندی کے قلم سے خوبصورت اردو شاعری
میری بے کار محبت کو یہ اعزاز ملا
دیکھ لیتا ہوں ترے عکس میں تصویر اپنی
میں فقط جملہ و الفاظ کی تکرار بنا
تجھ کو دیکھوں تو سمجھ آتی ہے تفسیر اپنی
تجھ کو چاہا تھا مری چاہ کا مرکز ہے توہی
دیکھ لیتا ہوں شب و روز یہ تحریر اپنی
بغضِ حاسد سے بحمداللہ حفاظت ہے مری۔
پڑھ کے لاحول شئر کرتا ہوں تصویر اپنی
میں فقط شاعر و راقم نہیں جگنو ہوں جناب۔
اپنے اشعار سے پھیلاتا ہوں تنویر اپنی
مجھ کو حاصل ہیں مری ماں کی دعائیں راقم۔
رنگ لائے گی زمانے میں جو تدبیر اپنی
میری بے کار محبت کو یہ اعزاز ملا
دیکھ لیتا ہوں ترے عکس میں تصویر اپنی
ستاروں سے راہ پکڑنے والو ستارہ خود بن کے راہ دکھاؤ | محبت بھری اردو شاعری