اُس کے پاس جانے سے، راحتیں تو آئیں گی | محبت پر اشعار |love poetry in urdu text

heart touching love poetry in urdu | love poetry in urdu

0 26

اُس کے پاس جانے سے، راحتیں تو آئیں گی
دو پَلوں کی خوشیاں بھی ہاتھ میں تو آئیں گی

جِتنا وہ حسیں ٹھہرا، اُس پہ رشک کرنے کو
اِردگرد بستی سے مہ وشیں تو آئیں گی

اُس کی جب محبت کے بادلوں سے بنتی ہے
اُس پہ نِت برسنے کو، بارشیں تو آئیں گی

میرا بیٹھنا اٹھنا ہے گلاب چہروں میں
پاس سے جو گزروں گا، خوشبؤیں تو آئیں گی

لذّتوں کے چکر میں رسم و رہ بڑھانے سے
اور کچھ نہ حاصل ہو، ذِلّتیں تو آئیں گی

دُور رہنے والوں کو گھر میں جب بلاؤ گے
قُرب کے مکینوں سے رنجشیں تو آئیں گی

جب کبھی بڑھاؤ گے، رابطے یُوں آنکھوں سے
دل کے پھر دھڑکنے میں، شِدَتیں تو آئیں گی

جو بھی درد جھیلے ہیں، کب تلک چُھپاؤ گے؟
ایک روز چہرے پر، سلوٹیں تو آئیں گی

 

اُس کے پاس جانے سے، راحتیں تو آئیں گی
دو پَلوں کی خوشیاں بھی ہاتھ میں تو آئیں گی

شاعری : ثمر جمال

اگر آپ مزید غزلیہ شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

love poetry in urdu ghazal | heart touching love poetry in urdu | love poetry in urdu
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.