مجھے ہے یاد مدینے کی وہ ہوا اب تک | مدینہ پر اشعار | Madina poetry in urdu text
madina shayari urdu | madina poetry in urdu | poetry on madina in urdu
مجھے ہے یاد مدینے کی وہ ہوا اب تک
دل و نظر میں بسی ہے وہی فضا اب تک
مزے مزے سے وہاں پر کھجور کھاتے تھے
نبی کے شہر کی وہ یاد ہے غذا اب تک
نبی کے شہر میں زم زم بھی خوب پیتے تھے
مزہ ملا جو ، نہیں میں بھلا سکا اب تک
میں آنکھیں بند کروں تو نظارہ ہوتا ہے
مری نظر میں ہے گنبد ہرا بسا اب تک
بقیع پاک کے رستوں پہ چلتے رہتے تھے
دماغ میں ہے وہ گلشن ہرا بھرا اب تک
یہ ظاہرا تو یہاں ہے مگر حقیقت میں
نبی کے روضے کے آگے ہے دل کھڑا اب تک
نبی کی مدح میں اظہر کئی کلام لکھے
مگر یوں لگتا ہے کچھ بھی نہیں لکھا اب تک
مجھے ہے یاد مدینے کی وہ ہوا اب تک
دل و نظر میں بسی ہے وہی فضا اب تک
ہے مدینے کا سماں چاروں طرف نور کی ہے کہکشاں چاروں طرف | نعت رسول مقبول
If you want to read more poetry on madina in urdu, please check
Madina Shayari Urdu | Madina poetry in Urdu | Poetry on Madina in Urdu | madina sharif poetry in Urdu