اب حرم کو جا رہے ہیں حاجیوں کے قافلے| حج اشعار

حج 2023 کے متعلق لکھے گئے کچھ اشعار|hajj urdu poetry

1 144

اب حرم کو جا رہے ہیں حاجیوں کے قافلے
یہ نظر کو بھا رہے ہیں حاجیوں کے قافلے

یہ خدا کے بن کے مہماں سب حرم کو چل پڑے
رتبہ اونچا پا رہے ہیں حاجیوں کے قافلے

مکہ والو طیبہ والو خوش نصیبی آپ کی
پھر سے دیکھو آ رہے ہیں حاجیوں کے قافلے

مسکراتے بھی ہیں حاجی ساتھ میں روتے بھی ہیں
رب کی الفت لا رہے ہیں حاجیوں کے قافلے

چھوڑ کر دنیا کو سب لبیک کہتے آ رہے
نغمہ پیارا گا رہے ہیں حاجیوں کے قافلے

پی کے زمزم رب سے مانگیں حاجی رو رو کر دعا
اور کھجوریں کھا رہے ہیں حاجیوں کے قافلے

اے خدا اظہر بھی ہو احرام باندھے گھر تیرے
میرا دل تڑپا رہے ہیں حاجیوں کے قافلے

اب حرم کو جا رہے ہیں حاجیوں کے قافلے
یہ نظر کو بھا رہے ہیں حاجیوں کے قافلے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

 

1 تبصرہ
  1. https://silvoria.shop کہتے ہیں

    Wow, fantastic blog structure! How long have you ever been blogging for?

    you make blogging glance easy. The whole glance of your site is
    wonderful, as neatly as the content material! You can see similar here najlepszy sklep

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.