ماہانہ آرکائیو
اگست 2023
نہیں ہے تیرے سوا کوئی خوبرو دل میں | اداس شاعری
نہیں ہے تیرے سوا کوئی خوبرو دل میں
بسا ہوا ہے مرے یار صرف تُو دل میں
ھے محو رقص ھر اک قطرہء لہو دل میں
قلندروں نے بسایا ہے اللہ ھو دل میں
رہیں گے دور بقا سے بتوں کے متوالے
نہ ہو سکے گی سرایت یہ مشک بو دل میں
جگر کے پار ہوۓ ایسے…
ہم دفاع پاکستان کے لئے ہر دم تیار | 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر شاعری
ہم دفاع پاکستان کے لئے ہر دم تیار
رب کی نصرت جذبہ ایمان سے ہم ہیں سرشار
ہم ہیں جس کے پاسباں وہ پاسباں اسلام کا
میرا ملک ِ پاک تو ہے ترجماں اسلام کا
اک طوفان ِ کفر میں ہے یہ نشاں اسلام کا
گر ضرورت ہو تو کر دیں زندگی بھی اس…
زندگی کو مری بندگی مل گئی | نعت شریف
زندگی کو مری بندگی مل گئی
مدح سرکار سے روشنی مل گئی
پر گھٹن اور اس پر فتن دور میں
راحت قلب اور چاشنی مل گئی
ذکر صلے علٰی میں جو کرتا رہا
نور ایقان کو تازگی مل گئی
ابنِ آدم کو اور ساری مخلوق کو
ان کی بعثت سے ہی زندگی مل گئی…
دربدر ڈھونڈا تجھے اے ہمسفر جانے کے بعد | غمگین اردو شاعری
دربدر ڈھونڈا تجھے اے ہمسفر جانے کے بعد
زندگانی مشکلوں میں کی بسر جانے کے بعد
خوف ہے اس بات کا مجھ کو فقط میرے عزیز
کھو نہ جاۓ عصمتِ دستار سَر جانے کے بعد
گاڑ دے جیسے شکنجے موت آدم ذات پر
رات یوں قابض ہے امیدِ سحر جانے بعد
کاش…
وہ کیا گردوں تھا۔۔؟ (قسط پنجم) | جبل طارق
وہ کیا گردوں تھا۔۔؟(پنجم) ۔ میں پڑھیے جبل طارق سے ٹکراتی خاموش لہروں کا صدیوں قبل انہی پانیوں کو چیر کر اندلس میں داخل ہونے والے فاتحین کے جانشینوں کے نام پیغام۔
ندیم صاحب،عاشر اور فرحان صاحب تیار ہوکر گاڑی میں بیٹھ چکے تھے ۔ آج یہ سب…
چلو سبز جھنڈیاں سجائیں ملکر |14 اگست یوم آزادی پاکستان پر اشعار
چلو سبز جھنڈیاں سجائیں ملکر
کہ جشن آزادی منائیں ملکر
یہ دن ہے مسرت کا اے دوستو
اسے پرمسرت بنائیں ملکر
یہ مانا کہ آیا ہے وقت ِ گراں
ترقی کی راہ پر وطن ہے رواں
ہے ممتاز دنیا میں میرا وطن
ہے امت کی امید اور نگہباں
یہ زرخیز…
اللہ کی عطا ایک ملا ہم کو چمن ہے | یوم آزادی پر اشعار
اللہ کی عطا ایک ملا ہم کو چمن ہے
یہ میرا وطن میرا وطن میرا وطن ہے
گلشن کی حفاظت کی لئے ہم بھی ہیں حاضر
اس پر تو نچھاور مری جاں اور بدن ہے
میں اپنے وطن کے لئے نغمے بھی لکھوں گا
مجھ کو تو مرے پیارے وطن سے یوں لگن ہے
اسلام کی بنیاد…
دھنک، دھوپ، بارش، زمیں، آسماں میں شہنشاہِ عالم دکھائی دیا ہے | حمد باری تعالی
دھنک، دھوپ، بارش، زمیں، آسماں میں
شہنشاہِ عالم دکھائی دیا ہے
حسیں پربتوں میں، زمان و مکاں میں
شہنشاہِ عالم دکھائی دیا ہے
شجر میں، حجر میں، ضیإ میں، صبا میں
قمر میں، بھنور میں، ہوا میں، خلا میں
نگینوں کی رنگت، حسیں گلستاں…
نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے تعلق جائز ہے؟
کل ایک پوسٹ لگائی تھی کہ فی زمانہ جن لڑکوں اور لڑکیوں کا مستقبل قریب میں شادی کا کوئی چانس نہ ہو اور ماحول کے سبب ان کے گناہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو وہ نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے تعلق قایم کر لیں۔ بھلے رخصتی تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں ہو…