درد دل کی دوا والدہ ماجدہ
ہے سراپا وفا والدہ ماجدہ
جس کی عظمت پہ شاہد ہے قرآن بھی
اور سرکار عالم کا فرمان بھی
ان کو اف تک بھی کہنا گناہ ہے بڑا
ان کی خدمت سے ملتی ہے رب کی رضا
وہ ہے سب سے جدا والدہ ماجدہ
جس کے…
مجھے معلوم ہے آئے ماں مجھے تم یاد کرتی ہو
مری اس قبر کی مٹی پہ تم آنسو بہاتی ہو
خیالوں ہی خیالوں میں مجھے واپس بلاتی ہو
یونہی خود کو ستاتی ہو...یونہی خود کو جلاتی ہو