براؤزنگ ٹیگ

sad poetry urdu

تو بتا دے کہاں جائیں سبھی ہارے ہوئے لوگ |اداس اردو شاعری

تو بتا دے کہاں جائیں سبھی ہارے ہوئے لوگ تیری دہلیز پہ دامان پسارے ہوئے لوگ وسعتِ شہرِ عدم بھی ہے یہاں صحرا بھی کس طرف جائیں ترے دل سے اتارے ہوئے لوگ قافلہ میں نے بنایا تھا کہ میرے ہیں سبھی مجھ پہ مشکل جو پڑی تو یہ تمھارے ہوئے لوگ…

فرصت جو میسر ہے تو اب ڈھونڈ رہا ہوں | اداس اردو شاعری

فرصت جو میسر ہے تو اب ڈھونڈ رہا ہوں میں تیرےبچھڑنے کا سبب ڈھونڈ رہا ہوں جب سے ہے سنا نسل کی تاثیر کا قصہ اک شخص کا میں شجرہ نسب ڈھونڈ رہا ہوں اس آنکھ میں کچھ درد کئی خواب پڑے ہیں اس بھیڑ میں اک نقش_طرب ڈھونڈ رہا ہوں اک شخص بھی…

ہمیں بھی صبر آجائے کوئی ایسا کرشمہ ہو | اداس اردو شاعری

ہمیں بھی صبر آجائے کوئی ایسا کرشمہ ہو دکھی من چین پا جائے کوئی ایسا کرشمہ ہو محبت کی ہَوا کا جھونکا آئے اور نفرت کے سب انگارے بجھا جائے کوئی ایسا کرشمہ ہو جو روزانہ نکلتے ہیں ان اخباروں کے پَنّوں میں حقیقت کو لکھا جائے کوئی…

گھیر لیتی ہے مجھے شام ڈھلے تنہائی | اداس اردو شاعری

گھیر لیتی ہے مجھے شام ڈھلے تنہائی کوئی تو ورد بتا یار ٹلے تنہائی دل کے ایوان میں بستا ہے زمانوں کا سکوت میں جہاں جاؤں مِرے ساتھ چلے تنہائی میں جو اس بزم سے اٹھوں تو کہیں ایسا نہ ہو غم تجسس میں رہیں ہاتھ ملے تنہائی بھیک الفت کی…

بے کسوں کو بےسبب بےموت مرتا دیکھنا | اداس اردو شاعری

بے کسوں کو بےسبب بےموت مرتا دیکھنا یاد ہے تندور میں پھولوں کو جلتا دیکھنا میں چلاجاؤں گا جب دنیا تمہاری چھوڑ کر پھر نہ لوٹونگا کبھی تم خوب رستہ دیکھنا پتلیوں میں آبلے پڑجائیں گے نادان صبح شب کی آنکھوں سےکبھی تیزاب بہتا دیکھنا غم…

نِظامِ زندگی سے ڈر گیا تھا | اردو غمگین شاعری

نِظامِ زندگی سے ڈر گیا تھا مَیں بس کچھ دیر اپنے گھر گیا تھا مُجھے یاروں کی صُحبت نے بچایا میں اُس کے بعد سمجھو مر گیا تھا ہمارے گھر گِرے ہیں ؛ پھر بھی چپ ہیں تُمہارے گھر تو اک پتھر گیا تھا زمیں پر سوگ برپا ہو گیا تھا سمندر…

اس کی خوشیوں کی خاطر میں کتنی محنت کرتا ہوں

اس کی خوشیوں کی خاطر میں کتنی محنت کرتا ہوں خوابوں کو دیواریں اور تعبیروں کو چھت کرتا ہوں ہجر کے دکھ کو سکھ کرنا مشکل ہی کیا ناممکن ہے لیکن میں اس زہر کو آسانی سے شربت کرتا ہوں پہلے تو میں سب سے زیادہ خود سے محبت کرتا تھا لیکن اب…

اچھالے گا تری عصمت سرِبازار چپکے سے | اداس شاعری

اچھالے گا تری عصمت سرِبازار چپکے سے کمینے کی یہ خصلت ہے کرے گا وار چپکے سے ذرا محتاط رہنا انتخابِ پاسبانی میں چمن کو لوٹ لیتے ہیں یہ پہرےدار چپکے سے کسی عیاش کے ہمراہ نکلی گھر سے جب دختر معزز باپ کے سر سے گری دستار چپکے سے مہارت…

اشک آنکھوں میں اپنی چھپائے ہوئے | اداس شاعری

اشک آنکھوں میں اپنی چھپائے ہوئے بیٹھے ہم رہ گئے مسکرائے ہوئے وہ تبسم کہ دل کی خوشی جس میں ہو! ایک عرصہ ہوا لب پہ لائے ہوئے سارا عالم ہی اب حَبْس میں گِھر گیا ہر سوں گہرے اندھیرے ہیں چھائے ہوئے کوئی کیسے قرار و سکوں میں رہے…

یوں محبت سے مجھے میرا جنوں دیکھتا ہے

یوں محبت سے مجھے میرا جنوں دیکھتا ہے جیسے اک باپ مَرَے بیٹے کا منہ دیکھتا ہے خوف و امید کی تخلیط سے تکتا ہوں تجھے سر کٹے جسم کو جوں کھولتا خوں دیکھتا ہے پہلے تصویر بناتا ہے کسی قبر کی پھر لکھ کے پہلو میں وہ " اٹھ یار میں ہوں "…