کس قدر باثمر لیلتہ القدر ہے | شب قدر پر اردو شاعری | Ramzan Poetry
ماہ رمضاں کی ہر شب مبارک سہی
سب سے افضل مگر لیلتہ القدر ہے
آج خالق ہے بندوں سے نزدیک تر
کس قدر باثمر لیلتہ القدر ہے
ہے ہزاروں مہینوں سے بہتر یہ شب
اس کی برکت سے تسکین پاتے ہیں سب
بھیجتا ہے زمیں پر فرشتوں کو رب
رشکِ شام و…