رسول پاک کے ساتھی صحابہ خوبصورت ہیں
وہ راہ حق کے سب راہی ، صحابہ خوبصورت ہیں
رضائے رب ملی سب کو یقینا میرا ایماں ہے
مہاجر ہوں یا انصاری ، صحابہ خوبصورت ہیں
ہے آج ہوا دین سے کیوں دور مسلمان
ہے آج بھلا کیوں نہیں سینوں میں وہ ایمان
کم ہو گئی مسجد سے وہ اذکار و تلاوت
ہر فرد موبائل میں ہوا محوِ ریاضت
اللہ کو بھلا دینے کا کیسا ہے یہ سامان
مدارس میں یہ رہنے والے بچے ہیں بہت اچھے
کلام رب کے پڑھنے والے بچے ہیں بہت اچھے
مدارس میں انہیں الفت محبت ہی سکھاتے ہیں
وفا میں آگے بڑھنے والے بچے ہیں بہت اچھے
کیا خوب ہی روشن تھا مکہ کی فتح کا دن
ایماں کی بقا کا دن، ہر بت کی فنا کا دن
ہجرت کی شبِ وحشت، تاریکی و تنہائی
فتح کی صبحِ روشن میں کیسے بدل پائی؟
اللہ کی نصرت ہی ہر آن نظر آئی
اک رب کے غلاموں پر اک رب کی عطا کا دن
قران پاک ہمیں روشنی دکھاتا ہے
قران پاک ہمیں بندگی سکھاتا ہے
قران پاک دلوں میں شفا کی صورت ہے
قران پاک ہمیں کفر سے بچاتاہے
قران پاک کو پڑھنا بھی خوش نصیبی ہے
قران پاک خدا کی طرف بلاتا ہے
قران…