بہاریں، پھول، خوشبوئیں، فضائیں، بھول جاتا ہوں
وہ جب بھی پاس آ جائے انائیں بھول جاتا ہوں
معافی مانگ لے کوئی یا کوئی گھر میں آ جائے
مَحبّت میں ہوئی ساری خطائیں بھول جاتا ہوں
تیرا ہر خواب حقیقت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
تجھ کو ہر لمحے میں راحت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
تجھ سے سب پیار کا اظہار کریں دنیا میں
تجھ سے ہر ایک کو الفت ہو، یہ جنت ہے کیا؟