ہر اک دل میں خوشی کے رنگ بھر کر مسکرائی ہے
محبت اور رونق ساتھ لیکر عید آئی ہے
نئے کپڑے، نئی جوتی، سجا کر ہاتھ پر مہندی
ہر اک ننھی پری اس عید کے دن کھلکھلائی ہے
عید کی آمد، عید کی رونق ہر اک دل کو بھائے
اجلے کپڑے اجلا چہرہ ہر سو خوشیاں لائے
بڑوں سے عیدی لیکر خوشیوں کی رونق دوبالا
ہنستے ہنساتے ہر بچے نے پیسے خوب کمائے
پیار و محبت سے ہم اک دوجے کا دکھ کو بانٹیں
امن و اخوت اس دھرتی پر ایسے…
زندگی ہے مسکرائی عید آئی
خوشیوں کی رونق ہے بھائی عید آئی
ماہ رمضان کے وہ روزے خوب گزرے
جھوٹ غیبت اور خیانت سے بچے تھے
خالی پیٹ اور خشک ہونٹوں سے جئیے تھے
اب تو ہے برسات چھائی عید آئی
ماہ رمضان کی وہ عادت نہ بھلائیں
دل…