ہمارے شاعر اک پیارے سلیم اللہ صفدر ہیں | ڈاکٹر محمد اظہر خالد کی طرف سے محبت بھرا تحفہ

A beautiful Urdu poem about Saleem Ullah Safdar

0 11

ہمارے شاعر اک پیارے سلیم اللہ صفدر ہیں
بہت ہی خوب یہ لکھتے سلیم اللہ صفدر ہیں

ہزاروں لکھ چکے ہیں پیارے پیارے یہ کلام اب تک
چمکتے اک بڑے تارے سلیم اللہ صفدر ہیں

خدا نے ان کو لکھنے کا بہت پیارا ہنر بخشا
قلم کا حق ادا کرتے سلیم اللہ صفدر ہیں

امیزنگ اردو نامی ویب سائٹ بھی چلاتے یہ
بہت ماہر بہت اچھے سلیم اللہ صفدر ہیں

نئے شاعر جو آتے ہیں کبھی جو ان کے دامن میں
انہیں بھی حوصلہ دیتے سلیم اللہ صفدر ہیں

مرا کہنا حقیقت ہے کہ میدان سخن میں یہ
مقام اپنا الگ رکھتے سلیم اللہ صفدر ہیں

محبت ہے مجھے ان سے اسی پر کہتا ہوں اظہر
مجھے بھی پیارے یہ لگتے سلیم اللہ صفدر ہیں

ہمارے شاعر اک پیارے سلیم اللہ صفدر ہیں
بہت ہی خوب یہ لکھتے سلیم اللہ صفدر ہیں

شاعری : ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ سلیم اللہ صفدر کی شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

اگر آپ ڈاکٹر محمد اظہر خالد صاحب کی مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

ڈاکٹر محمد اظہر خالد صاحب  کا بیحد مشکور جنہوں نے میری محبت میں اتنا خوبصورت کلام لکھا اور پڑھا. اللہ رب العزت ان کو  جزائے خیر عطا فرمائے۔ سلیم اللہ صفدر 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.