بہاریں، پھول، خوشبوئیں، فضائیں، بھول جاتا ہوں | ؐمحبت کی اردو شاعری |love poetry in urdu text

poetry in urdu 2 lines attitude | attitude poetry in urdu 2 lines text | attitude poetry in urdu

0 35

بہاریں، پھول، خوشبوئیں، فضائیں، بھول جاتا ہوں
وہ جب بھی پاس آ جائے انائیں بھول جاتا ہوں

معافی مانگ لے کوئی یا کوئی گھر میں آ جائے
مَحبّت میں ہوئی ساری خطائیں بھول جاتا ہوں

کوئی حق بات کہنی ہو مجھے انصاف کرنا ہو
چلی ہیں کس طرف ساری ہوائیں بھول جاتا ہوں

عجب یہ کیفیت طاری ہے مجھ پر ایک مدت سے
مَیں اُس کو بھولنے کی سب دعائیں بھول جاتا ہوں

صدا پھر میں کسی بھی شخص کی سُن ہی نہیں پاتا
صدا ماں کی مَیں سن کر سب صدائیں بھول جاتا ہوں

مَیں اپنے ہم سفر کی جب وفا پر غور کرتا ہوں
حیات اک بے وفا کی سب جفائیں بھول جاتا ہوں

بہاریں، پھول، خوشبوئیں، فضائیں، بھول جاتا ہوں
وہ جب بھی پاس آ جائے انائیں بھول جاتا ہوں

شاعری: حیات عبداللہ

عشق ہی کافی نہیں دیوانگی کے دشت میں

دشتِ فرقت میں گر چلو گے الگ۔۔۔ شعر ایسے ہی کچھ کہو گے الگ

poetry in urdu 2 lines attitude | attitude poetry in urdu 2 lines text | attitude poetry in urdu |

poetry in urdu attitude
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.