سوشل میڈیا استعمال کرتی بہنوں بیٹیوں کے نام دردمندانہ اپیل…!

An appeal for sisters using social media and mobile phone

0 17

سوشل میڈیا استعمال کرتی بہنوں بیٹیوں کے نام دردمندانہ اپیل…!

آپکے والدین نے آپ پر اعتماد کیا ھے
آپکے ہاتھ میں سوشل میڈیا اور موبائل کی صورت اپنی زندگی بھر کی کمائی
اپنی عزت تھما دی ھے
اب یہ آپ پر منحصر ھے کہ
آپ اس عزت کو  بلندیوں پر لیکر جاتی ہیں۔۔۔۔؟
یا اپنی بیوقوفی حماقت اور کم عقلی سے اس عزت کو ذلت کی گہرائیوں میں گراتی ہیں
ھر دور میں بیٹیوں کی پرورش بہت ھی مشکل عمل رھا ھے
آپکی ماؤں نے آپکو پالتے ھوئے اپنی جوانیاں بوڑھی کر ڈالیں
اب نادانی میں اپنی غلطی سے ان ماؤں کو کبھی خشک ہونٹوں پر زبان پھیرنے والی اور خوف سے گھبرانے والی بن جانے پہ مجبور مت کریں کہ اپنے شوہر اور بیٹے کے سامنے سر اٹھا کر کھڑی ہونے والی ماں اپنی بیٹی کی نادانی کیوجہ سے سر جھکا کر کھڑی ہو۔

واٹس ایپ
انسٹا گرام
ٹیوٹر
فیس بک
اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے والے وہ محبت بھرے پیغامات جو ساری دنیا کی نظروں سے اوجھل آپکو بھیجے جا رھے ہیں
کسی بھی مرد کی طرف سے…
آپ مجھے بہت اچھی لگتی ہیں…
میں آپکی تلاش میں ہی تھا…
آپکو نکاح کا پیغام بھجوانا چاہتا ہوں…
ایسی باتوں میں ہرگز ہرگز ہرگز آکر اپنی معصومیت کو تباہ مت کریں
اصل ‏کھیل ہی یہاں سے شروع ہوتا ھے
اعتماد جیتا جاتا ھے اور
پھر اگلے سارے مراحل شیطان طے کرواتا ھے
لہذا

آپ بالکل فکر نہ کریں.  اگر آپ کی عمر پچیس سے پینتیس سال ہوچکی ھے اور
ابھی تک نکاح نہیں ہوا۔
گھریلو معاملات ہیں۔
پڑھائی کا مسئلہ درپیش ھے
یا موٹاپا کیوجہ سے رشتہ نہیں ہو رھا
جہیز نہ دے سکنے کے سبب شادی نہیں ھو رھی
کسی بھی خوف سے پریشان ہیں
تو خود رشتہ مت ڈھونڈیں

سوشل میڈیا پہ آئے ہوئے رشتوں کیطرف ہرگز متوجہ نا ہوں

دل میں امید نہ جگائیں
آپ بیٹیاں ہیں بہنیں ہیں
بلند بخت ہیں سعادت مند ہیں
نیک گھرانے سے ہیں۔
بیٹیاں تو آبگینے ھوتی ھیں۔
پچیس تیس چونتیس چالیس ہر عمر میں آپکی شادی نکاح رخصتی سب کچھ ہوجائے گا ان شاءاللہ
بس اپنے اللہ پر بھروسہ رکھیں۔
اللہ سے مانگیں وہ سب دے گا۔ سب خیر ہو جائے گی ان شاءاللہ
آپ سوشل میڈیا انٹرنیٹ پر سب کچھ کرلیں

مگر اپنا شعور اپنی معاملہ فہمی کی صلاحیت اپنا وقار کسی میسنجر کے مالک کے ہاتھوں میں مت تھمائیں.

بیٹیاں بہنیں عزت وقار اور باشعور ہوکر زندگی گزارتی ہوئی اچھی لگتی ہیں

تحریر :زرینہ زرین

اپنی اور اپنے بچوں کی اصلاح و تربیت کے حوالے سے اگر آپ مزید کچھ پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

پاکستان میں بچوں کی تربیت اسلام کے مطابق کیسے کریں ؟ ایک سوال اور اس کا جواب

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.