کارِ وحشت پہ خاک ڈالو میاں اس اذیت کا حل نکالو میاں | غمزدہ اردو شاعری
کارِ وحشت پہ خاک ڈالو میاں
اس اذیت کا حل نکالو میاں !
دل لگانے چلے ہو بے دل سے
اس سے اچھا ہے زہر کھا لو میاں !
تم کو لگتی تھی زندگی آسان
اتنی آساں ہے تو سنبھالو میاں !
ویسے بنتی ہیں لعنتیں لیکن
گا لو، تم بھی ترانے گا لو میاں !…