نت نئے چہرے شناسا ھے کراتی فیس بک
دوست اب اچھے بھلے بھی ھے بناتی فیس بک
یہ تمہاری مرضی ھے اس کو چلاؤ جس طرح
ھو اچھائی یا برائی سب دکھاتی فیس بک
گر جوائن کر لیے تم نے گناھوں والے پیج
پھر گناھوں میں مسلسل ھے نہاتی فیس بک
تم…
خواہش کوئی بھی دل میں نہ لانا مرے لیے
للہ کبھی نہ اشک بہانا مرے لیے
فرط طرب سے خاک لحد بھی مری ہے نم
آیا ہے کوئی دوست پرانا مرے لیے
جب سلسلے رکے تو میں فاقوں پہ آ گیا
اس کے خطوط بھی تھے خزانہ مرے لیے
ہجرت کا درد ترک محبت انا کا…
غم سے وابستگی میری قسمت میں ہے
ایک افسردگی میری قسمت میں ہے
جگکماتے جہاں سے نہ دل لگ سکا
مستقل تیرگی میری قسمت میں ہے
مال و ذر کی کمی تو نہیں ہے مگر
تلخیِ مفلسی میری قسمت میں ہے
کیا میں محرومِ محفل رہونگا سدا
کیا غمِ دل لگی…
کبھی جو غم کے اندھیروں نے گھیر مارا مجھے
تمہاری یاد نے بڑھ کر دیا سہارا مجھے
میں ایک اشک ہتھیلی پہ دھر کے چلتا ہوں
ہزار سمت دکھاتا ہے یہ ستارا مجھے
تمہاری آنکھیں بھی کتنا بڑا سمندر ہیں
ملا نہ ان کا کبھی دوسرا کنارا مجھے
لٹا ہی…
وحشت زدہ عجب سے خیالات کی طرف
ہر ایک لمحہ ذہن ہے خدشات کی طرف
آئینہ دیکھتے ہوئے جاتا ہے اب دھیان
ویران وخستہ حال مقامات کی طرف
لائی جو ذات مجھ کو عدم سے وجود میں
مشکل پڑی تو دیکھا اسی ذات کی طرف
سالار ہوگیا ہے یہاں مبتلاۓ عشق…
کسی نے خار ، کسی نے دیے گلاب مجھے
سو جیسے لوگ تھے ویسے ملے جواب مجھے
وہ روشنی جو مری ذات سے نہ پُھوٹی تھی
ہَوا کو دینا پڑا اُس کا بھی حساب مجھے
مَیں اب چراغِ شبستاں بُجھانے والا ہوں
بلا رہا ہے سرِ دشت ماہتاب مجھے
مری سرشت، مری…
خدا ناراض ہے ہم سے نبی ناراض ہے ہم سے
اندھیرے میں پڑے ہیں روشنی ناراض ہے ہم سے
موبائل ہاتھ میں لے کر پریشاں حال پھرتے ہیں
تلاوت چھٹ گئی ہے بندگی ناراض ہے ہم سے
جہاں دل کو لگانا تھا وہاں تو دل نہیں لگتا
کیا جس نے عطا دل ہے وہی ناراض…
تُو مرے ساتھ نہ چل یار گنہگار ہوں میں
تم سے بولا ہے کئی بار گنہگار ہوں میں
میں گنہگارِ محبت ہوں بہت رُسوا ہوں
تو ہے چاہت کا خریدار گنہگار ہوں میں
مُجھ سے ہو جائے محبت تو بھی چُپ رہنا تم
مُجھ سے کرنا نہیں…
آسودہ چہروں کے پیچھے اک رنج و الم کی دنیا ہے
ہنستے ہوئے کہنا پڑتا ہے یہ دنیا غم کی دنیا ہے
آزاد دماغوں کو دنیا داری کی قید سے کیا لینا
آزاد دماغوں میں اب بھی ٹکے سے کم کی دنیا ہے
سب دوڑ رہے ہیں دنیا میں کچھ…