ہمارے شاعر اک پیارے سلیم اللہ صفدر ہیں
بہت ہی خوب یہ لکھتے سلیم اللہ صفدر ہیں
ہزاروں لکھ چکے ہیں پیارے پیارے یہ کلام اب تک
چمکتے اک بڑے تارے سلیم اللہ صفدر ہیں
حرم جو دیکھ آئی ہیں وہ آنکھیں خوبصورت ہیں
حرم کی باتیں کرتی ہیں زبانیں خوبصورت ہیں
ابھی تک بھی تصور میں وہ مکہ ہے مدینہ ہے
حرم کی آنے والی سب ہی یادیں خوبصورت ہیں
ہونٹوں پہ میرے ہر دم کچھ خاص ترانے ہیں
کچھ اور نہیں ہم دم بخشش کے بہانے ہیں
ہو جائے ہمارا بھی انجام کچھ ایسا ہی
کہہ دیں ہاں سبھی چھوڑو یہ سب تو دیوانے ہیں
میں بہت دنوں سے اداس ہوں تو مری اداسی کو دور کر
اے مرے خدا تو کرم یہ کر مری ظلمتوں کو بھی نور کر
مرا دل یہ ٹوٹا ہوا ہے اب مری آنکھ بھی ہے برس رہی
مرے دل کو بھی تو سکون دے مری آنکھ میں بھی سرور کر