سناتا ہوں میں اب باتیں حسیں فاروق اعظم کی
نبی کے ساتھ روضے میں مکیں فاروق اعظم کی
بفضل رب ہوا ، پانی بھی جس کا حکم مانے ہیں
زمیں بھی دیکھ لو زیر نگیں فاروق اعظم کی
صحابہ حق کے ہیں معیار مانو یا نہ مانو تم..!
یہی فرما گئے سرکار مانو یا نہ مانو تم..!
ابوبکر و عُمَر عثماں علی کے ابنِ سفیاں کے.!
عظیم الشان ہیں کردار مانو یا نہ مانو تم..!
ہدایت کے ستارے ہیں سبھی اصحابِ پیغمبر.!
نبی جی اُن کے ہیں…
نبی پاک سے یاری کوئی صدیق سے سیکھے
فقیری میں بھی سرداری کوئی صدیق سے سیکھے
لقب صدیق ھے جنکا، وفا تصدیق ھے جنکی
جوانو! ایسی دلداری، کوئی صدیق سے سیکھے
نبی نے انکو دنیا میں بشارت دی ھے جنت کی
خدا کی حکم برداری کوئی صدیق سے سیکھے…