عَلم ختمِ نبوت کا اٹھانا اچھا لگتا ہے
ہمیں حق و صداقت کا ترانہ اچھا لگتا ہے
جو ہم شام و سحر ختمِ نبوت کا ہیں دم بھرتے
ہمیں اپنی یہ بخشش کا بہانہ اچھا لگتا ہے
سخن کا آغاز کر رہا ہوں حضورِ والا بہ اِسم اللہ
تمام لفظوں میں ہورہا ہے عجب اجالا بہ اِسم اللہ
بروزِ محشر اسی کے چہرے پہ ہوگا ایمان کا تبسم
لیا ہے رزقِ حلال کا جس نے بھی نِوالہ بہ اِسم اللہ