جسکی آغوشِ محبت اک جہاں ہے
ماں سے عالی روپ دنیا میں کہاں ہے
خوں مجھے دے کر جگر کا اس نے پالا
میری ماں کا پیار تھاسب سے نرالا
دل مرا رب کی محبت سے اجالا
میری روح و جاں کا قرار تھا، میری خواہشوں کا وقار تھا
یہ کڑکتی دھوپ ہے زندگی وہ شجر کہ سایہ دار تھا
وہ نہیں رہے میرے پاس اب تو یہ الجھنوں میں ہے زندگی
وہ تھے زندگی میں تو زندگی میں فقط سکون و قرار تھا
وہ جدا ہوئے تو خزاؤں نے مجھے شاخ…