براؤزنگ ٹیگ

غمگین شاعری اردو

بات تھی دل میں مگر پھر بھی تمہیں کہہ نہ سکا | اظہار محبت پر اشعار | urdu ghazal

بات تھی دل میں مگر پھر بھی تمہیں کہہ نہ سکا رہ گیا آنکھوں میں سب کچھ ہی تمہیں کہہ نہ سکا نام سن کر ہی ترا دل میں ہوا محشر بپا دل کے احساسات میں پھر بھی تمہیں کہہ نہ سکا بات سب سے ہی رہی تیری توجہ کے لیے بات تم سے ہی جو کرنی تھی…

جینا ہوا محال، دسمبر کی رات میں | دسمبر کے مہینے کے حوالے سے اردو شاعری

جینا ہوا محال، دسمبر کی رات میں آیا ترا خیال، دسمبر کی رات میں بے چینیاں ، وبالِ فسوں، تلخیِ خیال کیا کیا نہیں کمال،دسمبر کی رات میں جلتے ہوئے چراغ پہ پانی نہ ڈال دوست مت کاٹ میری کال، دسمبر کی رات میں یہ غم جلا رہا ہے، مرے پاس…

شب گزر بھی گئی …. انتظار اب بھی ہے | غمگین اردو شاعری | urdu poetry sad

شب گزر بھی گئی .... انتظار اب بھی ہے دل کی حالت میں اک اضطرار اب بھی ہے ہاں پتہ ہے کہ ...... اب وصل ممکن نہیں پھر بھی دل دیکھیے بے قرار اب بھی ہے دل نے .... ٹالا بہت پھر بھی لب پر مرے یار کا نام بے اختیار ......... اب بھی ہے وقت…

یہ عجب ہی صنم ماجرا ہو گیا دیکھتے دیکھتے دل ترا ہو گیا | اداس اردو شاعری

یہ عجب ہی صنم ماجرا ہو گیا دیکھتے دیکھتے دل ترا ہو گیا دیکھ تو اب پلٹ کر مجھے ہم سفر ہجر میں پھر ترے کیا سے کیا ہو گیا کر دیا درگزر یار جو کچھ ہوا سن مرا عشق پھر سے نیا ہو گیا کٹ گئی رات بھی روتے روتے مری زخمِ دل پھر مرا اب ہرا…

کتابِ دل سمجھ سے ماورا ہے مگر یہ دل سمجھنے پر تُلا ہے | دل آویز شاعری

کتابِ دل سمجھ سے ماورا ہے مگر یہ دل سمجھنے پر تُلا ہے ارے او دل تجھے یہ کیا ہوا ہے دوبارہ کیوں اسی در پر گیا ہے تری زلفِ پریشاں حال کی خیر یہ اک درویش کی تجھ کو دعا ہے نظر سے وار کرکے ماردینا عزیزم یہ حسینوں کی ادا ہے مرے…

مجھے تم بخش دینا گر اُمیدوں کی کڑی ٹوٹے | خوبصورت اردو شاعری

مجھے تم بخش دینا گر اُمیدوں کی کڑی ٹوٹے نہ جانے کس گھڑی ہمدم طنابِ زندگی ٹوٹے کھڑے ہیں دست بستہ غم جگہ پانے کو اس دل میں اِنہیں یہ فکر ہے کب تک تِری وابستگی ٹوٹے بدن ہے ناتواں، ہمت نہیں صدمے اُٹھانے کی جِسے کل ٹوٹنا ہے وہ تعلق آج…

گھری ہوئی مصیبتوں میں قوم ِ مسلمان ہے | غمگین اردو شاعری

گھری ہوئی مصیبتوں میں قوم ِ مسلمان ہے عجیب تر زوال کی ہماری داستان ہے مگر ہمیں تو اپنے رب پہ اس قدر ایمان ہے گزر ہی جائے گا جو آج ہم پہ امتحان ہے ہمارے سینوں میں وہ جذبہ اذاں نہیں رہا قرآن تو وہی رہا مگر بیاں نہیں رہا وہ…

نبھاتے ہیں جو ساتھ مشکل گھڑی میں | اداس اردو شاعری

نبھاتے ہیں جو ساتھ مشکل گھڑی میں بشر ایسے کم ہیں مری زندگی میں سکوں جن کو ملتا نہیں خسروی میں وہ کرتے ہیں مسکن کہیں جھونپڑی میں کوئی راستہ اب دکھا میرے مرشد گنوایا ہے عقبٰی تری پیروی میں میں پانی نہ مانگوں کبھی کوفیوں سے بھلے…

کسی کو سوچ رہا ہوں ، بہت اداس ہوں میں | اداس اردو شاعری

کسی کو سوچ رہا ہوں ، بہت اداس ہوں میں یہ اور بات ہے مجمعے میں خوش لباس ہوں میں زمانہ اپنی طرف کرنے کا ہنر ہے مجھے اسے نہ پا سکا ، بد ذائقہ مٹھاس ہوں میں کئی چراغ بجھا کر جلایا ہے خود کو کسے خبر تھی اندھیرے کا انعکاس ہوں میں نہ…

اپنا رہا نہ کوئی ،سب ہو گئے پرائے | غمگین شاعری

اپنا رہا نہ کوئی ،سب ہو گئے پرائے ہر شخص بے وفا ہے، سب سے خدا بچائے مطلب کی دوستی ہے ،ہم راز ہیں فریبی ہر ایک دوست بن کر دل پر چھری چلائے خود کو بھلا کے ہردم مرتا رہا میں جس پر ہرلمحہ زندگی میں مجھکو وہی رلائے میں نے تو دوستوں…