ہر سمت ہو رہے ہیں ظلم و ستم خدایا | غمگین دعائیہ شاعری
ہر سمت ہو رہے ہیں ظلم و ستم خدایا
اُمّت پہ اپنا فرما رحم و کرم خدایا
صدمات ہیں جہاں میں ، آفات ہیں جہاں میں
اُمّت پہ آئے مشکل حالات ہیں جہاں میں
اب تو مٹادے سارے ، رنج و الم خدایا
اُمت پہ اپنا فرما رحم و کرم خدایا