تیری ناموس پہ صدیق جو وارے جائیں بخت ان کے دو جہانوں میں سنوارے جائیں تو بلا فصل خلیفہ تو وراثت کا امیں تیری نسبت سے ہی عنوان نکھارے جائیں
حضرت ابو بکر صدیق
شان والے مصطفیٰ کا یار پہلا بوبکر مصطفیٰ کا دوستو غمخوار پہلا بوبکر سب سے پہلے حضرت صدیق نے کلمہ پڑھا کملی والے کی نبوت کا صدا نغمہ پڑھا
نبی پاک سے یاری کوئی صدیق سے سیکھے فقیری میں بھی سرداری کوئی صدیق سے سیکھے لقب صدیق ھے جنکا، وفا تصدیق ھے جنکی جوانو! ایسی دلداری، کوئی صدیق سے
میرے نبی کا رفیق برتر صدیق اکبر صدیق اکبر خلیفہ اول عظیم رہبر صدیق اکبر صدیق اکبر وہ قبر میں، حشر اور جنت میں میرے آقا کے ساتھ ہوں




