دستار فضیلت کی یہ ساعت ہو مبارک | حافظ قرآن کو مبارکباد پر اشعار
Urdu beautiful poetry about dastar bandi hafiz e quran
دستار فضیلت کی یہ ساعت ہو مبارک
اللہ کے قرآن کی نعمت ہو مبارک
حافظ ہو بنے رب کے کرم سے مرے پیارے
دل پر ترے برسی ہے جو رحمت ہو مبارک
الحمد سے والناس کا پیارا یہ سفر تھا
سینے میں ترے آئی ہے برکت ہو مبارک
قرآن کے حافظ بنے خوش بختی ہے تیری
ثروت ہے بہت اعلی یہ ثروت ہو مبارک
دونوں ہی جہاں کا یہ ہے رستہ بھی دکھاتا
قرآن سے ملتی جو ہدایت ہو مبارک
قرآن کے حافظ تری شان نرالی
اللہ سے ملی تجھ کو ہے عظمت ہو مبارک
اظہر نے تجھے دل سے مبارک دی ہے حافظ
اعلی ہے جہاں بھر سے جو دولت ہو مبارک
دستار فضیلت کی یہ ساعت ہو مبارک
اللہ کے قرآن کی نعمت ہو مبارک
حفظ کر کے آج دل میں پیارے اس قرآن کو | حافظ قرآن کی فضیلت پر اشعار
حافظ قرآن کے ہیں قرآن کے محافظ ہم رب کے ہیں سپاہی ایمان کے محافظ
قرآن کو سینوں میں ہم ایسے بسائیں گے | عظمت قرآن پر اشعار
تم پر یہ بالیقین ہے احسان کر دیا رب نے تمہیں بھی حافظ قران کر دیا | حفظ قران پر شاعری
Urdu beautiful poetry about dastar bandi hafiz e quran